بنگلورو، 21؍جون(ایس او نیوز)”نما میٹرو“ سکنڈ فیس کے لئے ایک اور ٹنل بورنگ مشن(ٹی بی ایم) شامل ہو ئی ہے۔اس طرح کل14کلو میٹر طویل روڈ کی کھدائی کے لئے 8ٹی بی ایم مشنیں سرنگ کھودنے میں مصروف ہیں۔
بنگلورو میٹرو ریل کارپوریشن(بی ایم آر سی ایل) نے بتا یا کہ ٹیانری روڈ تا ناگوار کے درمیان وینکٹیش پور سرنگ اسٹیشن میں 8ویں ٹی بی ایم مشن ”بھدرا“کو اتارا گیا ہے اور جلد ہی سرنگ کھودنے کا کلام شروع کیا جا ئے گا۔بتا یا جا تا ہے کہ بی ایم آر سی ایل نے مئی میں ہو ئے میٹرو پراجکٹ کے تعلق سے جون میں تفصیل جاری کی ہے،جس میں بتا یا گیا ہے کہ تقریباً850میٹر طویل اس روٹ میں ٹیا نری روڈ، وینکٹیش پور،کار گونڈنہلی اور ناگورار نام اسٹیشن آئیں گے۔
بتا یا جاتاہے کہ ڈیری سرکل تاٹیانری روڈ9.28کلو میٹر روٹ میں ٹی بی ایم مشنیں سرنگ کھودنے میں مصروف ہیں۔کنٹو منٹ،شیواجی نگر کے درمیان سرنگ کھود رہے ”اورجائے“نامی ٹی بی ایم مشن کے ذریعہ576رنگ میں سے 319 رنگ کا کام مکمل ہو چکی ہے۔بتا یا جا تا ہے کہ اس رپورٹ میں ”وندیا“ نامی ٹی بی ایم مشن نے254 رنگ جوڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے،اسی طرح شیواجی نگر۔ ایم جی روڈ کی جانب”اونی“نامی ٹی بی ایم مشن نے337رنگ نصب کر نے کا کام مکمل کیا ہے جبکہ اس سے قبل ”لوی“نامی ٹی بی ایم مشن نے126رنگ جوڑے ہیں۔
بی ایم آر سی ایل نے بتا یا کہ ویلارا جنکشن تا کیانگ فورڈ روڈ کے درمیان آر ٹی۔ 01 نامی ٹی بی ایم مشن نے429رنگ میں سے 55 کو جوڑا ہے ذرائع نے بتا یا کہ سرنگ کے درمیان اسٹیشنوں کا تعمیری کام بھی تقریباً70تا80فیصد مکمل ہوا ہے۔ بی ایم آر سی اے نے بتایا کہ مئی کے آخر تک درج ذیل علاقوں میں سیول تعمیری کام ہو ئے ہیں۔ بیپنہلی تا وشویشوریا انڈسٹریل ایریا87 فیصد،وشویشوریا انڈسٹریل ایریا تا وائٹ فیلڈ99فیصد، میسور روڈتا پٹن گیرے96فیصد،پٹن گیرے تا چلا گھٹا95فیصد،ہسر گھٹہ تا بی آئی ای سی71فیصد،یلچنہلی تا سلک انسٹی ٹیوٹ96فیصد،بومسندرا تا ہوسا روڈ83 فیصد،ہوسا روڈ تا بومنہلی92 فیصد،بومنہلی تا آر وی روڈ43فیصداور کالینا اگراہارا تا سواگت کراس روڈ37فیصد سیول کام مکمل کر لیا گیا ہے۔